کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
بس میں 55 افراد سوار تھے۔ 20 مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حکام نے پوچھ گچھ کے لیے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہونان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے "سی
سی ٹی وی" نے بتایا کہ اتوار کی صبح یہ بس مرکزی شاہراہ کے کنارے پر لگی آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
بس میں 55 افراد سوار تھے۔ 20 زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہونان کی شاہراہ کے محکمہ پولیس کے مطابق بس کے 41 سالہ ڈروائیور لیو ڈاہوئی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن حکام کے بقول اس واقعے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
ڈرائیوروں کی غفلت، گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص صورتحال کو ایسے حادثات کی عمومی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔